قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی

Pakistani Cricketer Fitness Test
January 6, 2020 5:36 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک : قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ آج شروع ہوگی، منگل 7 جنوری تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام دستیاب کھلاڑی شرکت کریں گے۔محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان سردست بنگلہ دیش میں پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس لیے تینوں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو لاہور میں ہی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی تینوں فارمیٹ کیلیے دستیاب کرکٹرز کی کھیپ میں سے بعض کی فٹنس سے مطمئن نہیں، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ6اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں