نو منتخب ہیڈ کوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق ( پی سی بی) کے مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں شامل ہو گئے

September 5, 2019 3:41 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک :: قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر جتنی تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کوچ کو پی سی بی کی جانب سے ماہانہ 18 ہزار امریکی ڈالر ملتے تھے اور یہ رقم موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 28 لاکھ 26 ہزار روپے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ انہیں دو فرسٹ کلاس ائیرٹکٹس، ٹریول الاوئنس، موبائل اور ہیلتھ الاوئنس بھی ملتا تھا، مصباح الحق کو بھی یہ تمام سہولیات میسر آسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق ہیڈ کوچ اور موجودہ باولنگ کوچ وقار یونس کو 15 ہزار ڈالر ماہانہ دیے جاتے رہے ہیں۔

Image result for misbah ul haq

متعلقہ خبریں