جس طرح کرکٹ کھیلی اسی طرح نئی ذمہ داریوں کو بھی نبھاؤں گا، مصباح الحق

September 4, 2019 2:37 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک ::: قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے کرکٹ کھیلی اسی طرح نئی ذمہ داریوں کو بھی نبھاؤں گا، اور قومی ٹیم کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کر دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں پیشہ وارانہ مہارت لانے کی ضرورت ہے نہ صرف قومی ٹیم میں بلکہ ڈومیسٹک لیول پر بھی اس کا نفاذ کروں گا۔

LIVE – Head coach, Misbah ul Haq and Chief Executive PCB, Wasim Khan press conference at Gaddafi Stadium, Lahore.

Posted by Pakistan Cricket Team on Wednesday, September 4, 2019

متعلقہ خبریں