پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا

September 2, 2019 5:00 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو بیک وقت قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان اسی ہفتے کئے جانے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کے کوچ ہونے کی صورت میں مہنگے بیٹنگ کوچ کے بجائے مقامی کوچز پر انحصار کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے بجائے صوبائی ٹیموں کے سلیکٹرز چیف سلیکٹرز کی مدد کریں گے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے وقاریونس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کچھ روز قبل پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ اور باؤلنگ کوچ کے لئے انٹرویوز لئے تھے۔

متعلقہ خبریں