کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے

Chris Gayle of West Indies celebrates
August 31, 2019 5:41 pm

کنگسٹن جدت ویب ڈیسک : جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ءاور 2016ءمیں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ءمیں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے کو آنر جیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چیمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں