ثنا میر بھارت سے ون ڈے میچز کی بے تابی سے منتظر

Sana Mir
August 9, 2019 4:31 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر بھارت کیخلاف ون ڈے میچز کی بے تابی سے منتظر ہیں۔ ثنا میر نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا پاکستان اور میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، ویمن کرکٹ کی بہتری اور اس کے فروغ کیلیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنے والی اسپنر نے کہا کہ دیگر ملکوں میں تیزی سے ویمنز کرکٹ مقبول ہورہی ہے ، پاکستان میں اس کیلیے گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے ، خواتین کے میچز براہ راست دکھانا اور کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ثنا میر نے کہا کہ 13 برسوں میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے 100سے زیادہ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا،اب خواہش ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنے میں کامیاب ہو جائوں، اس وقت صرف 3 ملکوں کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں اس تعداد کو بڑھنا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں