ملکی کرکٹ کے ابھرتے ستارے گمنامی میں ڈوبنے لگے

Pakistan Cricket Team
August 9, 2019 4:29 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ستارے گمنامی میں ڈوبنے لگے جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ’’ڈی‘‘ اور ’’ای‘‘ کیٹیگری ختم کیے جانے سے نیا ٹیلنٹ محرومی کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کی ’’ڈی‘‘ اور ’’ای‘‘ کیٹیگری میں شامل کرکٹرز کو مستقبل کا ستارہ کہا گیا تھا، مگر ان میں سے بیشتر کو فہرست سے باہر نکال کر حوصلہ شکنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،2 کیٹیگریز ختم کرنے سے نیا ٹیلنٹ محرومی کا شکار اورجونیئرز کیلیے بہت کم جگہ باقی رہ گئی، فہیم اشرف کو مستقبل کا عظیم آل راؤنڈر بنانے کا خواب دیکھا گیا تھا،پہلے وہ ورلڈکپ سے اب سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر ہوگئے ۔ منتخب19کرکٹرز میں سے کوئی ایک بھی پیس بولنگ آل راؤنڈر نہیں، یوں فہیم پر بورڈ کی 2 سالہ سرمایہ کاری ضائع ہوگئی، پاور ہٹر کے طور پر متعارف کرائے جانے والے آصف علی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں