ٹیسٹ رینکنگ: یاسر شاہ ٹاپ 20 سے باہر ہونے کے قریب

Yasir Shah
August 7, 2019 5:06 pm

دبئی جدت ویب ڈیسک :سٹورٹ براڈ کی ترقی نے ٹیسٹ بالرز رینکنگ میں یاسر شاہ کو ٹاپ 20 کے دہانے پر پہنچا دیا۔آسٹریلیا سے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی، اس میں میزبان بالر سٹورٹ براڈ کی ترقی یاسر شاہ کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوئی جو2 درجے نیچے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے،حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنےوالے محمد عامر کو جاتے جاتے بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، کرس ووکس کی ترقی کے باعث ان کا سفر 32 ویں نمبر پر تمام ہوا۔بولنگ لسٹ میں ٹاپ پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز فائز ہیں، ایجبسٹن میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہونےوالے جیمز اینڈرسن کی ایک درجہ تنزلی نے کاگیسو ربادا کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔اسی مقابلے کی دوسری اننگز میں 6 شکار سیکینگروز کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالنے والے نیتھن لیون6 درجہ ترقی پاکر 13 ویں درجے پر پہنچ گئے۔ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں موجود واحد پاکستانی بابر اعظم 18 ویں نمبر پر ہیں، اسد شفیق کا 22 واں درجہ ہے، کافی عرصے تک ٹاپ 10 میں رہنے والے اظہر علی بدستور پھسل رہے ہیں،وہ 24 ویں نمبر پر پہنچ چکے، کپتان سرفراز احمد رینکنگ میں 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ویرات کوہلی سرفہرست اور دوسرے نمبر پر کین ولیمسن ہیں،بال ٹیمپرنگ میں ایک برس کی پابندی کاٹنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس لوٹنے والے سٹیو سمتھ ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنےکی بدولت ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے،ان کےلئے چتیشورپجارا کو جگہ خالی کرنا پڑی، جو روٹ بھی ایک زینہ اوپر چڑھ کر ڈیوڈ وارنر سے چھٹی پوزیشن چھین چکے ہیں۔ ٹاپ آل رانڈر کا اعزاز ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں