سیمی فائنل میچ میں پریشر کو ہینڈل کرنا ٹیم کیلئے اہم ہو گا، مچل سٹارک

Mitchell Starc
July 10, 2019 5:12 pm

برمنگھم جدت ویب ڈیسک :آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میچ میں پریشر کو ہینڈل کرنا ٹیم کیلئے اہم ہو گا، بحیثیت سینئر بائولر اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور میں ٹیم کو فتوحات دلانے کی پوری کوشش کروں گا۔ عالمی و دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 12ویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ âآجá جمعرات کو برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائےگا۔ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم عالمی درجہ بندی میں بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی فاسٹ بائولر نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ موجودہ لمحات کو انجوائے کریں، ورلڈ کپ میں پریشر کو ہینڈل کرنا چیلنجنگ ہو گا اور جو ٹیم پریشر برداشت کرے گی کامیابی اس کا نصیب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں تسلسل کےساتھ عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو کامیابی دلوانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی مرتبہ ٹائٹل کے حصول کےلئے پوری ٹیم کو اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں