پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں منہ مانگے داموں بکنے لگے،شائقین بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے

Pakistan vs India Cricket Match Ticket World Cup 2019
June 14, 2019 4:53 pm

مانچسٹر جدت ویب ڈیسک :ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹس ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر نے لگے پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔پاک بھارت میچوں کی تمام ٹکٹیں تمام فروخت ہو چکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت ہو رہا ہے لیکن شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی ہے، صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کے 40 سے 50 فیصد تک امکانات ہیں۔ مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں اور شہر میں بھی معمول سے زیادہ رونق ہے۔

متعلقہ خبریں