کینگروز کیخلاف جارحانہ انداز اپنائیں؛ سابق کرکٹرز کا ٹیم کو مشورہ

Abdul Qadir Cricketer
June 12, 2019 2:20 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک : سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کوکینگروزکیخلاف جارحانہ اندازاپنانے کا مشورہ دیدیا۔میڈیا سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادرکا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلی، کینگروزکوقابوکرنے کے لیے بھی جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔ میچ میں قومی ٹیم کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے اور مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے ۔عبد القادر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کھیل رہی ہے اور سب کو اس کی سپورٹ کرنی چاہیے ، سابق اسپنر نے ورلڈکپ کے اہم میچز بارش کی نذر ہونے کو آئی سی سی کی ناقص حکمت عملی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے نبٹنے کے لیے آئی سی سی کوغور و فکر کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں