گرین شرٹس آج آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہو گی

June 12, 2019 11:28 am

جدت ویب ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس آج اہم میچ میں آسٹریلیا کیخلاف مدمقابل ہو گی۔ سرفراز الیون کو ٹاپ فور کی دوڑ میں رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ہو گا۔
دونوں ٹیمیں کے ساتھ بارش کی انٹری کا بھی امکان ہے۔ ٹاپ فور میں رہنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ جیتنا ہو گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹاؤنٹن کے میدان میں ان ایکشن ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
آسٹریلیا اور پاکستان نے میگا ایونٹ میں اب تک تین، تین میچز کھیلے ہیں۔ سرفراز الیون کو ایک میں کامیابی، ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔ کینگروز نے تین میچز میں سے دو میں کامیابی سمیٹی اور بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔گرین شرٹس 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں اور آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

متعلقہ خبریں