آصف زرداری کی گرفتاری ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لئے نیک شگون قرار

Pakistan Cricket Team and Asif Zardari Arrested
June 11, 2019 5:24 pm

لاہور : جدت ویب ڈیسک :کرکٹ شائقین نے آصف زرداری کی گرفتاری کو ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری نے سیاسی حلقوں میں بھونچال مچا دیا ہے، ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے اور اپوزیشن بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے تاہم ملکی سیاسی صورت حال کے برعکس کرکٹ شائقین نے سابق صدر مملکت کی گرفتاری کو ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ٹوئٹر اور فیس بک پر صارفین کا کہنا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران بھی ا?صف زرداری جیل میں تھے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ 92 کے ورلڈ کپ میں بھی آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیاتھا، اب تو مان لو یار، ٹرافی ہماری ہے۔

متعلقہ خبریں