سری لنکا ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ، دو اہم کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار

Sri Lankan Cricket Team
June 10, 2019 3:52 pm

لندن جدت ویب ڈیسک :کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کیلئے خوشخبری سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ سری لنکا کے دو اہم کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔سری لنکن فاسٹ بولر نوان پردیپ بنگلادیش کیخلاف میچ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران اْنگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے۔ انجری کے باعث وہ 11 جون کو ہونے والا بنگلا دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔یاد رہے کے نوان پردیپ نے ورلڈکپ میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔سری لنکن ٹیم منیجر اسانتھا ڈی میل نے تصدیق کی ہے کہ نوان پردیپ بنگلادیش کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے، پریکٹس سیشن کے دوران ان کی انگلی میں گہرا زخم آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوان پردیپ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں ٹانکے آئے ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔دوسری جانب بائیں ہاتھ کے بلے باز لاہیرو تھریمانے بھی گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہیں تاہم ان کی میچ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلا دیش اور سرلنکا نے اب تک 3,3 میچ کھیلے ہیں،سری لنکا نے1 میچ میں کامیابی سمیٹی اور1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان کے خلاف میچ بارش کی نذزہو نے کے باعث اس نے 1 پوائنٹ حاصل کیا تھا۔سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان میچ 11 جون کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں