وسیم اکرم کا محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنیکا مطالبہ،1992 کے عالمی کپ کی یادگارتصاویر کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

May 15, 2019 4:18 pm
جدت ویب ڈیسک ::سوئنگ کے سلطانوسیم اکرم کا محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنیکا مطالبہ،1992 کے عالمی کپ کی یادگارتصاویر کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو… وسیم اکرم  نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کو ناتجربہ کار قرار دے دیتے ہوئے  ایک بار پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں محمد عامر کو شامل کرنے مطالبہ کردیا،وہ 1992 کے عالمی کپ کی یادگارتصاویر کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔

کراچی کے نجی مال میں آسٹریلین  ہائی کمیشن اور نامور اسپورٹس فوٹوگرافر منیر اقبال کے اشتراک سے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی تین روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔  ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بالر وسیم اکرم نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

وسیم اکرم کا محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنیکا مطالبہ

فوٹوگرافر منیر قبال کا کہنا تھا ورلڈ کپ کے بعد عمران خان جاوید میانداد کی جو تصویر انہوں نے اتاری تھی وہ ان کی پسندیدہ تصاویر میں سے ایک ہے۔

تقریب میں شریک سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، یہ بھی کہا  کہ محمد عامر اگر فٹ ہوں تو انہیں ضرور ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔

آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان آج دوسرے انداز میں پاکستان کے کپتان ہیں۔

متعلقہ خبریں