سرفرازاحمد کو بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ

Sarfraz Ahmed Cricketer
May 14, 2019 3:28 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :سرفراز احمد نے بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلیں‘قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مثبت کرکٹ کھیلی، آخری اوورز میں بہتر بولنگ نہیں کرسکے ، اس ضمن میں کام کرنے کی ضرورت ہے ، بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ کم بیک کرسکیں، امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ‘انھوں نے کہا کہ شکست کے باوجود کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے غیر معمولی اننگز کھیلی،اوپنر کا نیچرل انداز میں کھیلنا اور کامیاب ہونا ٹیم کیلیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، بابر اعظم نے بھی ان کا اچھا ساتھ نبھایا، آصف علی نے میچ کی صورتحال کے مطابق بہترین اننگزکھیلی، اسی مثبت سوچ کے ساتھ ہم تیسرے ون ڈے کیلیے میدان میں اتریں گے ۔

متعلقہ خبریں