آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان کی بادشاہت برقرار

ICC T20 Ranking Pakistan First Position
March 13, 2019 3:56 pm

دبئی: جدت ویب ڈیسک : آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ بیٹسمینوں میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں‘آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ، ویسٹ انڈیز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ آسٹریلیا چوتھے ، جنوبی افریقا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے ، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے ۔

متعلقہ خبریں