کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Quetta Gladiators and Peshawar Zalmi Match PSL 4
March 13, 2019 3:45 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :پی ایس ایل4 کوالیفائر میں بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلے کیلیے میدان سج گیا جب کہ دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا‘پی ایس ایل 4کے یو اے ای میں میچز مکمل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاورزلمی 12 پوائنٹس دوسرے نمبر پر تھے ، دونوں کا کراچی کنگز کیخلاف ایک،ایک میچ باقی تھا، سرفراز الیون کوایک رن سے مات ہوئی، ڈیرن سیمی الیون نے 61رنز کی فتح کے ساتھ نہ صرف اپنے پوائنٹس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برابر کر لیے بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت سرفہرست بھی ہوگئی تاہم آج کوالیفائر میچ میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا۔

متعلقہ خبریں