پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں ملکی فنکار ہی پرفارم کریں گے

PSL 4 Ending Ceremony
March 12, 2019 4:09 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ فور کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے ملکی فنکار ہی پرفارم کریں گے ‘اتوار 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب سجائی جائے گی، اس کا آغاز شام 6 بجے ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی تقریب میں کسی غیرملکی فنکار کو مدعو نہیں کر رہا جب کہ جنون گروپ کو ایک بار پھر پرفارم کرنے کی دعوت دی گئی ہے ‘اس سے قبل دبئی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بھی اس نے ’’جذبہ جنون‘‘ سمیت اپنے مشہور گانوں سے ماحول گرما دیا تھا، اس بار معروف گلوکار ابرار الحق بھی پرفارم کریں گے ، افتتاحی تقریب کی طرح آئمہ بیگ ایک بار پھر فن کا اظہارکرنے کیلیے موجود ہوں گی، فائنل کے موقع پر آتشبازی کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم رنگ و روشنی میں نہا جائے گا، تقریب میں کئی اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں