ایک جنونی پرستار نے، مہندرا سنگھ دھونی ، کےلیے اسٹیڈیم میں مشکل کھڑی کردی

February 11, 2019 2:58 pm

جدت ویب ڈیسک ::نیوزی لینڈ میں بھی شائق بھارتی وکٹ کیپربیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے قدم چھونے کیلیے اسٹیڈیم میں گھس گیا، یہ واقعہ تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں پیش آیا جب دھونی وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔واضح رہے کہ اس قسم کی چیزیں بھارت میں اب عام ہیں تاہم نیوزی لینڈ میں بھی اب ایسا ہونے لگا ہے۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، اس کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا جنھوں نے فوراجھنڈا اپنے ہاتھ میں لے لیا، اتنے میں وہ شخص پاؤں چھوکرسیکیورٹی گارڈز سے بچنے کیلیے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔

شائق کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا۔ فوٹو: فائل

متعلقہ خبریں