پی ایس ایل پر بھاری جوا کھیلنے کی تیاریاں مکمل

PSL4 Pakistan Super League Cricket
February 10, 2019 3:10 pm

دریاخان جدت ویب ڈیسک :پی ایس ایل کرکٹ پر بھاری جوائ کی تیاریاں مکمل کرلی بکیوں کا جال بچھ ادیا گیا شہر کے مختلف مقامات اور دیہی علاقوں میں سیف ہاوس بن گئے کئی ایک نے بیرون شہر بیٹھ کر جوائ کرانے کی تیاری بنا لی ہر کرکٹ ٹورنامنٹ پر لاکھوں روپے کا جوائ کھیلا جاتا رہا ہے پولیس بے بس کئی ایک بکیوں کامحافظوں سے یارانہ بھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہاں پر ہر ملکی اور غیر ملکی کر کٹ ٹورنامنٹ پر لاکھوں روپے کا فینسی جوائ کھیلا جاتا ہے لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی ہے اس کی وجہ کئی بکیوں کے محافظوں سے یارانہ ہے پی ایس یل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بیکوں نے جوائ کھیلانے کے لئے اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت شہر کے مختلف مقامات اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں سیف ہاوس بنا لئے گئے ہیں جہاں پر سارا سازوسامان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کرکٹ جوائ کھیلنے والوں سے بذریعہ موبائل فون ،میسج کے ساتھ بکینگ کرنے والوں کا جال بھی بچھادیا گیا ہے شہر میں چار کے ٹولے نے اپنی کار اور بیرون شہر بیٹھ کر بھی اپنا نیٹ ورک چلانے کی تیاری کرلی ہے کئی پرانے کھلاڑی بھی دوبارہ میدان میں آرہے ہیں جنہوں نے اپنے گاہکوں سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے شہر میں سیف ہاوس ایسی جگہ بنائے جارہے ہیں جہاں پولیس کی نظر نہ پڑے جو گنجان آبادی ہے جو صرف یہاں رہائش رکھ کر نیٹ ورک چلایا جائے گا کرکٹ جوائ میں کئی کاروباری شخصیات بھی ملوث ہیں جو اس دھندہ کے حصہ دار ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران بھاری جوائ کرایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں