پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں ، علی عمران

Ali Imran Cricketer
February 9, 2019 5:03 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر علی عمران نے پاکستان سپر لیگ فور میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتے ہیں ۔ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دوبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں ، اورکراچی کنگز کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا ، علی عمران نے کہاکہ پی ایس ایل کیلئے بھر پور فارم میں ہوں اور جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منواوں گا ۔ پاکستان “اے”اور پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے علی عمران نے کہاکہ کراچی کنگز پی ایس ایل فور میں سب کو سرپرائز دے گی ،کراچی کنگز کی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے جبکہ پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دوں گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرا ٹارگٹ پاکستان ٹیم میں شمولیت ہے جبکہ پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنانے سمیت میرا ہدف جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ ہو گی ۔

متعلقہ خبریں