لاہور قلندرز اس بار جیت کی جانب گامزن ہوں گے ، محمد حفیظ

Mohammad Hafeez Pakistan Cricketer
February 9, 2019 4:56 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں قلندرز جیت کی راہ پر گامزن ہوں گے اور ان کے میچز کے نتائج گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے اس مرتبہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں اچھا کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی امیدوں کے مطابق اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہوئے لاہور کے مداحوں کو وہ خوشی دیں گے جو انہیں گزشتہ 3 سیزنز سے نہیں ملی۔محمد حفیظ گزشتہ تین ایونٹس میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم اس مرتبہ لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں ان کا انتخاب کیا ہے۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی سے لاہور قلندرز کی فتح میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے کا انتظار تمام ہی کھلاڑی کر رہے ہیں جس میں 2 میچز لاہور جبکہ اگلا مرحلہ کراچی میں ہے۔محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے پر تیار ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کے اس فیصلے کو ہمیشہ سراہا جاتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں