قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں

Saqlain Mushtaq Daughter
February 9, 2019 4:52 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی بیٹی کی افریقن ہیئر سٹائل میں تصاویر شیئر کردیں۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی پیغام دیا کہ میری بیٹی ریت میں کھیل رہی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے افریقی بچیوں کے انداز میں بال بنا رکھے ہیں اور ان کا رنگ نیلا ہے ،عام طورپر پاکستان میں لڑکیاں افریقی بچیوں کے ہیئر سٹائل کی نقل نہیں کرتیں ،اس لیے ثقلین مشتاق کی بیٹی کے اس سٹائل پر لوگوں نے خوب تعریف کی۔

متعلقہ خبریں