نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا

Trent Boult New Zealand Fast Bowler
December 28, 2018 4:59 pm

کرائسٹ چرچ جدت ویب ڈیسک :نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے خطرناک اسپیل سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔انھوں نے لگاتار 5 وکٹیں بغیر کوئی رن دیے اپنے نام کیں، مجموعی طور پر کیریئر بیسٹ 30 رنز کے عوض 6 وکٹوں کی پرفارمنس دکھائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دھماکے دار پرفارمنس کے نتیجے میں 5 وکٹ پر 100 رنز بنانے والی سری لنکن ٹیم 104پر ڈھیر ہوگئی،اس اسپیل سے 45 منٹ قبل تک بولٹ ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔مہمان سائیڈ کے آخری چاروں کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تمام ٹیل اینڈرز کا صفر پر آئوٹ ہونے کا چوتھا واقعہ ہے ¾اس سے قبل انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا â1994á، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا â2005á اور ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ â2013á میں ایسا ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں