چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

December 27, 2018 5:44 pm

جدت ویب ڈسیک ::انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھرپور میچزجاری ہیں ،چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ اہم میچ میں چیلسی نے ویٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول ایڈن ہازرڈ نے اسکور کیے۔میچ کے آغاز ہی سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر حملے شروع کر دیے،پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں دونوں ٹیموں ایک ،ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔ پہلے ہاف کا کھیل ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں چیلسی نے آغاز میں ہی گول داغ کر میچ میں گرفت مضبوط کر لی، 58ویں منٹ میں ایڈن ہازرڈ نےگیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دو ،ایک کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

متعلقہ خبریں