پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

November 8, 2018 3:27 pm

جدت ویب ڈسیک :: پاک ون ڈے سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کل سیریز کی بقاکے لیے میدان میں اترےگی۔ غلطی کا کوئی موقع نہیں۔ سیریز جیتنے کے لیے قومی ٹیم کے لیے اگلے تمام میچزمیں لازمی فتح درکار ہے۔ بلیک کیپس نے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے مات دی تھی۔ہدف کے تعاقب میں کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سرفراز الیون کی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیا۔ فاسٹ باؤلر نے شاندار ہیٹرک کی اور پاکستان کی پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز اسکور کیے۔ راس ٹیلر 80 اور ٹام لیتھم 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں