گرین شرٹس اپنا پہلا پول میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گی

November 8, 2018 3:08 pm

جدت ویب ڈسیک ::گرین شرٹس اپنا پہلا پول میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلیں گی۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی کپ کا آغاز کل سے ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔ ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میدان ویسٹ انڈیز میں سج گیا۔ خواتین کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ، گروپ اے میں میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت ، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی شامل ہیں۔میزبان ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔قومی ٹیم کی کپتان نے ورلڈ کپ سے پہلے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ تیاری سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی ہیں جو مددگار ثابت ہوں گی۔

متعلقہ خبریں