سرفراز الیون آج پہلے ون ڈے میں کیویز سے ٹکرائیں گے

November 7, 2018 1:06 pm

کراچی جدت ویب ڈسیک ::سرفراز الیون آج پہلے ون ڈے میں کیویز سے ٹکرائیں گے۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جیت کے تسلسل کوجاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ابوظہبی میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں ابو ظہبی میں ان ایکشن آئیں گی۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سے ملنے والی فتوحات کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بہتر ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ سرفراز احمد کا مزید کہناہےکہ ورلڈ کپ سے پہلے 18 میچز ہیں۔ ابھی ساری توجہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز پرہے۔دوسری جانب شکست کے بھنور میں پھنسی نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ ،آل راؤنڈر کورے اینڈرسن اور ٹوڈایسٹل انجری کا شکار ہو گئے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس سیریز کے بعد جنوبی افریقہ جانا ہےہوم سیریز جیت کر جائیں گے تو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں