باکسر عامر خان کا لیڈز میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ

Amir Khan Boxer
October 16, 2018 4:11 pm

لیڈز جدت ویب ڈیسک :پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیڈز میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ کیا اور دل کی سرجری کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔برطانوی شہرلیڈز میں ہسپتال کے دورے کے دوران باکسر عامر خان نے کہا کہ ہسپتال میں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں بہت اچھا لگا، بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ان کی فائونڈیشن کا اصل مقصد ہے۔عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ انہیں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے سوہاوہ میں عامر خان نے یتیم بچوں کے لیے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں