ابوظہبی ٹیسٹ میں شائقین کےلئے داخلہ مفت کر دیا گیا

Dubai Test Pakistan vs Australia
October 16, 2018 4:06 pm

ابو ظہبی جدت ویب ڈیسک :ابوظہبی میں کھیلوں کے فروغ اور زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ۔ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ باؤچر نے بتایا کہ عوام کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے وڑن کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مختلف ثقافتوں کے لوگ اسٹیڈیم میں آ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور ٹیسٹ میچ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد یقینی بنانے کےلئے ابوظہبی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں