پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دبائو کا عنصر برقرار رہنا چاہیے‘ کپیل دیو

Kapil Dev
September 11, 2018 5:35 pm

دبئی جدت ویب ڈیسک : بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دباؤ کا عنصر برقرار رہنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان کپیل دیو نے کہا کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دباؤ کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو کوئی مشورہ دینے کے بارے میں سوال پر کپیل دیو نے کہاکہ جب تک کوئی مشورہ مانگے نہیں یا اس کو ضرورت نہ ہو نہیں دینا چاہیے۔ کوہلی کی اس ایونٹ میں عدم موجودگی کے بارے میں کپیل نے کہاکہ بڑی ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔

متعلقہ خبریں