قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

Pakistan Cricket Team
September 11, 2018 3:45 pm

دبئی جدت ویب ڈیسک پاکستان ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ئ میں شرکت کیلئے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے،امام الحق ویزہ میں تاخیر کیوجہ سے بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے،ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 3دن باقی،ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم ہانگ کانگ کےخلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی،گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد âکپتانá، فخر زمان، بابراعظم،آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی مینجر ہیں، ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن âکلá جمعرات کی سہ پہر آئی سی سی کرکٹ کیڈمی دبئی میں ہوگا،پاکستانی ٹیم مسلسل 3دن جمعرات،جمعہ اور ہفتہ کو بھی پریکٹس کرے گی اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانک کانگ کےخلاف کھیلے گی۔اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014ئ میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی،اس کے بعد گرین شرٹس 3دن پریکٹس کریگی۔ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا،جس میں پہلی مرتبہ 6ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی،پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب ان کے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے،ہر گروپ سے 2ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور 2ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائےگا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا،پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ ٹیم کےخلاف مہم کا آغاز کرے گی،گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے،سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے،2ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 19ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گرائونڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتظار کررہی ہے جبکہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے بھی اس میچ کیلئے شائقین کی دلچسپی کو بھانپ لیا ہے اور میچ کی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018ئ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔ایونٹ کے ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔ ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو ہانگ کانگ کی ٹیم سے ہوگا۔ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دبئی سٹیڈیم میں ہی 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کےساتھ کھیلے گی‘پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 ستمبر کو ایک دوسرے کےخلاف نبردآزما ہوں گی۔بھارت کو اب تک سب سے زیادہ 6 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے‘بلوشرٹس نے 1984ئ‘1988ئ‘ 1990-91ئ ‘ 1995ئ ‘ 2010ئ اور 2016ئ میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ‘ سری لنکا 5 بار 1966ئ ‘1997ئ ‘ 2004ئ 2006ئ اور 2014ئ میں ایشیائی چیمپئن بن چکا ہے۔ پاکستان نے 2000ئ اور 2012ئ میں ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں