ایلسٹر کک‘جو رئوٹ کی شاندار بیٹنگ‘بھارت کے خلاف سنچریاں مکمل

Joe Root England Batsman
September 11, 2018 10:00 pm

لندن جدت ویب ڈیسک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک اور میزبان ٹم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو رئوٹ نے بھارت کےخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں سکور کیں۔دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کےخلاف دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی اپنی سنچریاں سکور کیں بلکہ میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت بھی مضبوط بنا دی،ایلسٹر کک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے 147 رنز بنائے انکو 147 کے انفرادی سکور پر ویہاری نے پانٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔دوسرے اینڈ پر موجود انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو رئوٹ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی۔ انہوں نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کی بھارت کے خلاف میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی اور انگلینڈ نے بھارت کو میچ میں کامیابی کے لئے 464 رنز کا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں