امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے‘سرفراز احمد

Imam-ul-Haq Pakistani Cricketer
May 16, 2018 4:45 pm

ڈبلن جدت ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ انضمام الحق کے بھتیجے اور قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سے سوالوں کا جواب دیدیا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان جب ایک مقامی مقامی صحافی نے کپتان سرفراز احمد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جب امام الحق کو منتخب کیا تو ہمیں اس کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا۔انہوں نے کہا کہ امام الحق نے اسپیشل اننگز کھیلی اور بہت سارے سوالوں کا جواب دے دیا۔ڈبلن میں اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق نے ناقابل شکست 74 رنز بناکر پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کو آسان کردیا۔سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کےخلاف سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق سے بڑی امید وابستہ ہیں ¾اس جیت سے اعتماد ملا ہے ¾ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے میں اور پوری قوم انہیں خوش آمدید کہنے کےلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں