محمد حفیظ کامیابی کی امیدوں کیساتھ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

Mohammad Hafeez Pakistan Cricketer
April 16, 2018 4:07 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔پیر کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ âآجáمنگل کو اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے،تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے پْرامید ہیں ۔انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے ایئر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کیوجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں