سندھ گیمز کے لئے کراچی شوٹنگ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

Shooting ball trails for Sindh Games
March 13, 2018 4:59 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :17ویں سندھ گیمز کے حوالے سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ،ٹرائلز کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی وسیم الدین نے کی اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل بھی موجود تھے۔کراچی ڈویژن کی شوٹنگ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹڑائلز ڈرگ شوٹر شوٹنگ بال کورٹ ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں منعقد ہوئے ۔کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ٹیم کے کپتان اعجاز احمد ،نائب کپتان فاروق نادر جبکہ کھلاڑیوں میں حنیف خان ،وسیم ،ناصر یار ،محمد شمیم ،عمیر خان ،رضوان ،نصیر بھٹی اور قمر زمان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں