عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا

Umar Gul Injury
March 13, 2018 4:12 pm

دبئی جدت ویب ڈیسک :ملتان سلطانز کے پیسر عمرگل نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’’کوئٹہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا لیکن اب مکمل رن اپ کے ساتھ بائولنگ کررہا ہوں، میں اگلے میچ میں ایکشن میں نظر آنے کےلئے تاب ہوں‘‘۔یاد رہے کہ ملتان سطانز کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے منگل کو اسلام آباد کےخلاف شیڈول میچ میں فتح درکار ہے، عمرگل نے ابھی تک پی ایس ایل میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24رنز کے عوض 6 شکار کیے۔#/s#

متعلقہ خبریں