مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا،ویزرشید کی کاغذات نامزدگی مسترد 3

February 23, 2021 12:04 pm

لاہور :جدت ویب ڈیسک: الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی ، آراو نے پنجاب ہاس کا نادہندہ ہونے پر پرویزرشید کو نااہل قرار دیا تھا۔وکیل پرویزرشید نے کہا کہ پرویز رشید کے بقایا جات سے متعلق نوٹس یا اطلاع نہیں ملی، 17 جنوری 2019 کا نوٹس ہے، اسپشل آڈٹ کیبعد جاری کیا گیا، نوٹس پر گھر کا پتہ نہیں ،سینیٹ سیکریٹریٹ میں بھیجاگیا، جس پر عدالت نے کہا اگرنوٹس پر صرف پرویز رشید بھی لکھ دیا جائے تو ان تک پہنچ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید کیکاغذات نامزدگی مستردکییجانیکیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن سمیت دیگرنے ریکارڈعدالت کو جمع کروادیا۔عدالت نے کہا روم ڈی 2 میں آپ نیکہیں انکار نہیں کیا کہ وہ آپ کے استعمال میں نہیں ، جس پر وکیل پرویزرشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی دستاویزیا بل پر میرے مکل کے دستخط نہیں، پنجاب ہاس کاریکارڈآچکا ہے ،پرویز رشید کبھی وہاں رہائش پذیر نہیں رہے، پنجاب ہاوس سے متعلق ایک سپشل آڈت کرایا گیا، جو آڈٹ کیا جاتا ہے میرے علم کے مطابق وہ کمروں کا کیاجاتا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ ہے،کسی کمیٹی کی فائنڈنگ نہیں ،میرے موکل کوپارلیمنٹ میں بہترین رہائش ملی ہوئی تھی۔وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کو2 باردرخواست دی کہ ہم بقایاجات دینے کوتیار ہیں، ریٹرننگ افسر کے سامنے اصل چیک رکھے ،بتایا کوئی بقایا جات لینے کو تیار نہیں ، پنجاب ہاس کے کنٹرولر عدالت میں ہیں ،ابھی واجبات دینیکوتیارہیں، نقدلینا چاہتے ہیں تو ہم ایک گھنٹے میں نقداداکردیں گے۔وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پرویزرشید نیسنجیدگی سے رقم ادئیگی کی کوشش نہیں کی ، صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کہ رقم ادا کرنے کی کوشش کی ، جس پر رجسٹرار پنجاب ہاس نے بتایا کہ پنجاب ہاوس سے رقم کی ادائیگی کیلیے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، طبیعت خراب تھی ، اس دن دفتر میں نہیں تھا ، دفترکھلا تھا مگر کسی نیعملے سے رابطہ نہیں کیا۔وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پرویز رشید کو نوٹس بھجوایا گیا کہ رقم ادا کریں ، پرویزرشید نیجواب دیا اپیل کر رکھی ہے ،رقم ادا نہیں کریں گے ،وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کچھ شقیں نکال دی گئی تھیں جس کیتحت گزشتہ سینیٹ الیکشن ہوا۔عدالت کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سیالیکشن ایکٹ متنازع ہوچکاہے، ایک شق دوسری سیمتصادم نظرآتی ہے، دوران سماعت کنٹرولر پنجاب ہاس نے پرویز رشید کے ٹھہرنے سے متعلق ریکارڈ پیش کر دیا اور بتایا کہ پرویز رشید کو جنوری 2019 کو پہلا اور اکتوبر میں دوسرا نوٹس بھجوایا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کو2 باردرخواست دی کہ ہم بقایاجات دینے کوتیار ہیں، ریٹرننگ افسر کے سامنے اصل چیک رکھے ،بتایا کوئی بقایا جات لینے کو تیار نہیں ، پنجاب ہاس کے کنٹرولر عدالت میں ہیں ،ابھی واجبات دینیکوتیارہیں، نقدلینا چاہتے ہیں تو ہم ایک گھنٹے میں نقداداکردیں گے۔عدالت نے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی اور ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔خیال رہے آراو نے پنجاب ہاس کا نادہندہ ہونے پر پرویزرشید کو نااہل قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں