مولانافضل الرحمان کے بھائی اور داماد نیب کے ریڈار پر

January 23, 2021 3:43 pm

پشاور :جدت ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو نیب نے مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان اور داماد کو طلب کرلیا جبکہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف دو الگ الگ انکوائریاں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق 2007 میں ضیائ الرحمن کو غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورونیب خیبرپختونخوا نے مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کوطلب کرلیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاالرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیاگیا ہے ۔سابق چیف سکریٹری صاحبزادہ ریاض نور بھی کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے جبکہ سابق سکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان ، سابق سکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، سابق چیف سیکرٹری اور سیکٹری ایسٹبلیشمنٹ کو 27 اور 28 جنوری کو نیب آفس پشاور طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف دو الگ الگ انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو بھی 28جنوری کو طلب کر رکھا ہے ۔اس سے قبل نیب مولاناکے ایک قریبی ساتھی موسی خان کو گرفتار کر چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں