باہمت بزرگ پروگرام عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم

November 27, 2020 2:29 pm

لاہور :جدت ویب ڈیسک: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم ہے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم ہے ، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے ۔یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت65سال سے زائد عمر کے مستحق شہریوں کوماہانہ2ہزارروپے ملیں گے ، باہمت بزرگ پروگرام کیلئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی،حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے

متعلقہ خبریں