ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی

Dengue Virus in Pakistan
October 9, 2019 4:03 pm

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک بھر میں سے ڈینگی کے سب سے زائد کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14 ہوگئی ۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 137 مریض زیر علاج ہیں ،پولی کلینک میں 6 مریضوں کی حالت تشوناک ہے ، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 70 مریض داخل ہیں ۔ ترجمان پمز کے مطابق گزشتہ چویبس گھنٹوں میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمزہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض داخل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی 41 سے زائد ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں