پیرس ایئر شو کے آخری روز۔ فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر کی دھوم چار سو چھائی رہی

June 24, 2019 6:56 pm

جدت ویب ڈیسک ::پیرس ایئر شو کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا ۔ فخر پاکستان کی دھوم چار سو چھائی رہی ، جہاز نے فضائی مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے، شائقین کو جے ایف 17 تھنڈر کے بارے میں بریف بھی کیا گیا۔پیرس ایئر شو کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا، شائقین کی بڑی تعداد نے جے ایف17 تھنڈر کا سٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔
پاک فضائیہ کے عملے نے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔
پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی ، انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ائیر شو میں شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف ….17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔

Image result for jf17 thunder peris air show

متعلقہ خبریں