منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا ،نا مناسب ہے, ن لیگ میں ایک شہباز ، دوسری نواز لیگ ہے ، شیخ رشید

June 24, 2019 4:42 pm

جدت ویب ڈیسک ::وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ میں ایک شہباز اور دوسری نواز لیگ ہے ،شہباز لیگ کے اپنے بندے ہیں جب کہ نواز لیگ کے اپنے بندے ہیں ، منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نا مناسب بات ہے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ لندن جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں ، پیچھا چھڑائیں ان سے ، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے ، ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی ۔شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 126 دن بیٹھنا ان کے بس کا روگ نہیں ہے ۔ باضمیر سیاستدان ہوں،عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا،خدا نہ کرے کہ ایسے حالات ہوں اور مجھے سوچنا پڑے کہ میں رہوں یا نا رہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں دینا ،بڑی محنت سے انہوں نے پیسہ چوری کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں