بے نظیر بھٹو شہید کا66واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا

Benazir Bhutto Shaheed Birthday
June 15, 2019 3:47 pm

جہانیاں جدت ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا66واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات،جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ ،خانیوال،جہانیاں ،میاں چنوںسمیت ملک بھر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز ،ڈویژنل اور ضلعی دفاتر کے ساتھ ساتھ تحصیل اور قصبات کی سطح پر بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد ہوں گی کیک کاٹے جائیں گے بلڈ کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما،کارکن،عوامی نمائندے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد خون کے عطیات دیں گے جبکہ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے سلسلے میںملک بھر کے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی وی چینلز سے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں