ٹٰ کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا اپوزیشن کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

June 14, 2019 7:01 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 24 ہزار ارب قرضے کی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، کمیشن میں جب شواہد آئیں گے پھرانہیں پتہ چلے گا۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سربراہ کوئی بھی ہو کمیشن کومانیٹرعمران خان خود کریں گے، کمیشن میں تمام اداروں کی مدد لی جائے گی، ہوسکتا ہے کمیشن کے نتائج کم وقت میں ہی آجائیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کوباپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا، شہبازشریف فون کر کے گرفتاریوں کا حکم دیتے تھے۔

متعلقہ خبریں