امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی

May 14, 2019 4:42 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک ::کرپشن کیس میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر ن لیگ تلملا اٹھی، سابق وزیر اعظم نے گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا ایف آئی اے کے مطابق تین کروڑ کا کام غلط ہوا، کام غلط ہونا کرپشن نہیں ہے، کام غلط ہوا تھا تو این ایچ اے نے چار سال تک شکایت کیوں نہیں کی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کل ایک پرچہ درج کیا گیا جس میں امیر مقام کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی اور پھر بیٹا گرفتار ہوا، اسے ہم سیاسی انتقام نہ کہیں تو کیا کہیں۔
انھوں نے کہا کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، کرپشن ہے تو وہ بی آر ٹی کے منصوبے میں ہے، حکومت کو جہاں کرپشن ہے وہاں نظر نہیں آ رہی۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نا کام ہو گئی ہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے خیبر پختون خوا نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں