پنجاب میں دو صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش

April 23, 2019 4:27 pm

جدت ویب ڈیسک :: پنجاب میں دو صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیاہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ پھر قومی اسمبلی میں اٹھ گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان رانا ثنااللہ، احسن اقبال ، رانا تنویر حسین اور نجیب الدین اویسی نے بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا مجوزہ بل ایون میں پیش کردیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کو بھیج دیا گیا۔اس موقع پر رانا ثنااللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل سیاسی ایشو کے طورپر صوبہ جنوبی پنجاب کا معاملہ اٹھایا گیا۔پی پی پی اور تحریک انصاف پنجاب کو دو صوبوں میں تقسیم کرنے کے معاملے پر ایک پیج پر آگئیں۔
پی پی پی نے تین کی بجائے دو صوبوں کی حمایت کردی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ ہم پنجاب کے تین نہیں دو صوبے بنانے کے حامی ہیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں نیا صوبہ نہیں بنانا چاہتی صرف سازش کرنا چاہتی ہے۔ بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھیج دیا جائے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب صوبہ سیکرٹریٹ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں