وفاقی پولیس کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث،ایک گرفتار ۔دوفرار

April 23, 2019 3:22 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ریسکیو 15 اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کے تین اہلکار منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس کی نشاندہی پر کانسٹیبل فہیم گل اور شاہ نواز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ نشاط احمد فرار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں نے منشیات فروشوں سے برآمد کی گئی 1 کلو آئیس اور دو کلو سے زائد چرس فروخت کی تھی۔ ہم نیوز کو یہ خبر بھی ملی ہے کہ مذکورہ اہلکار پہلے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے اور برآمد شدہ منشیات مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے۔ملزمان ریسکیو 15، تھانہ رمنا اور اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات ہیں۔ ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں9 سی کے تحت دو مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں