جمہوریت کے لیے میڈیا کا کردار کلیدی ہے، میڈیا وزیراعظم عمران خان کے کان اور آنکھیں ہیں، فردوس عاشق اعوان

April 22, 2019 5:06 pm

لاہورجدت ویب ڈیسک :: ۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب یہ بات تسلیم کرلیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل حل کریں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب ایک پیج پر ہیں، وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے جو باتیں چل رہی تھیں وہ جھوٹ ثابت ہوئی ہیں، تمام اراکین نے آج ایک بار پھر ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت کے لیے میڈیا کا کردار کلیدی ہے، میڈیا وزیراعظم عمران خان کے کان اور آنکھیں ہیں۔ معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ویج بورڈ ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم نے منظوری بھی دے دی ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا والے ہمارے پارٹنر ہیں،مسائل مل کر حل کریں گے ، ملک کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری بھی مسائل کا شکار ہوئی ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباددوں گی کہ ارکان پنجاب اسمبلی نے ان پراعتماد کااظہار کیا، پنجاب اسمبلی کے تمام پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد کیا ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کے بحران میں حکومت کو صحافیوں کا معاون بننا ہے ، صحافیوں کی مشکلات کا احساس ہے ، صحافتی تنظیموں سے رابطے اور تاریں جوڑنے کے چکر میں ہوں ،وزیراعظم نے مجھے خصوصی طور پر صحافیوں کے پاس لاہور بھیجا ہے ،حکومت صحافیوں کے جائز مطالبات پورے کرے گی، ہم میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون مانتے ہیں ۔  معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات نے کہا کہ اختلافات ہمارے گھر کی باتیں ہیں،گھر میں طے کرلیں گے ، جو چورن اپوزیشن بیچنا چاہتی ہے وہ بیچ نہیں پائے گی،پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا وزیراعظم کا آئینی حق ہے ، معاشی محاذ پر بین الاقوامی چیلنجز ہیں، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ خبریں